واشنگٹن،10؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عراقی دستوں پر متعدد افراد کو قتل کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ایمنسٹی کے مطابق موصل کے قریب ایک گاؤں میں چھ افراد کو بیہمیانہ طور پر قتل کیا گیا اور قاتل عراقی پولیس کی یونیفارم میں ملبوس تھے۔ شبہ تھا کہ یہ افراد دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو ہیں۔ ایمنسٹی نے اس واقعے کی فوری اور مفصل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب موصل سے عام شہریوں کے انخلاء کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً ساڑھے تین ہزار سے زائد خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔